جیلوں میں بند کر دیں ہم احتجاج پھر بھی کریں گے، حماد اظہر

Hamad Azhar

لاہور: سابق وزیر مملکت حماد اظہر نے کہا کہ چاہے جیلوں میں بند کر دیں ہم احتجاج پھر بھی کریں گے۔

تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کی رہائش گاہ پر آزادی مارچ کی تیاریوں کے حوالے اہم اجلاس ہوا جس میں لاہور سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے شرکت کی اور عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

اجلاس میں خواتین اراکین صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان مہنگائی اور معاشی تباہی کا حساب دیں، مریم اورنگزیب

سابق وزیر مملکت حماد اظہر نے کہا کہ پارٹی رہنما اپنے اپنے حلقوں سے کارکنان کی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں اور حکومت کے ممکنہ ہتھکنڈوں سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں روکنے کی کوشش کی گئی تو ہر گلی کوچے میں احتجاج ہو گا، چاہے جیلوں میں بند کر دیں لیکن ہم احتجاج کریں گے، امپورٹڈ حکومت ہماری آواز دبا نہیں سکتی۔


متعلقہ خبریں