ایلون مسک نے ٹوئٹر کی خریداری عارضی طور پر روک دی


امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے ٹوئٹر انکارپوریشن کی خریداری کے منصوبے پر عملدرآمد کو عارضی طور پر روک دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایلون مسک نے 44 ارب ڈالرز میں ٹوئٹر انکارپوریشن خریدنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب انہوں نے اس فیصلے کو عارضی طور پر روکنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹیسلا کے سربراہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس تعطل کی وجہ جعلی اکاؤنٹس کے حوالے سے جاری ہونے والی رپورٹ بتائی ہے۔

اس وقت ٹوئٹر کے صارفین کی تعداد تقریباً 22 کروڑ 90 لاکھ ہے اور کمپنی کی جانب سے مئی کے آغاز میں تخمینہ لگایا گیا تھا کے اس کے 5 فیصد سے کم اکاؤنٹس جعلی یا اسپام ہیں۔

ایلون مسک نے کچھ عرصے قبل کہا تھا کہ ٹوئٹر سے اسپام بوٹس کو ہٹانا ان کی ترجیح میں شامل ہے اور اب انہوں نے کہا کہ اس بات کی تصدیق ہونی چاہیے کہ واقعی ٹوئٹر میں جعلی اور اسپام اکاؤنٹس کی تعداد مجموعی تعداد سے 5 فیصد کم ہے۔


متعلقہ خبریں