سیالکوٹ جلسہ، پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما و کارکنان رہا


سیالکوٹ میں پی ٹی آئی جلسے  کے تنازع پر گرفتار رہنماوں اور کارکنوں کو رہا کر دیا گیا۔

ضلعی صدراسجد ملہی کا کہنا ہے کہ عثمان ڈار سمیت دیگر کارکنوں رہا کر دیا گیا ۔سیالکوٹ کا جلسہ تاریخی ہوگا۔

رات گئےگراونڈ میں بلا اجازت جلسے کی تیاریوں پر پولیس نے کارروائی کی  کرین کی مدد سے جلسہ گاہ سے سامان ہٹا دیا۔پولیس نے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار سمیت متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

جلسہ گاہ سے سامان ہٹائے جانے پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے مزاحمت کی گئی جس پر پولیس  نے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی۔

عثمان ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان آج سیالکوٹ ضرور آئیں گا۔ یہ لوگ ہمیں جیلوں میں ڈال دیں پر امن جلسہ ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے۔ ہم ڈٹے ہوئے ہیں حقیقی آزادی کی تحریک چل کر رہے گی۔

واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کی تھی لیکن اس کے باوجود تحریک انصاف کی جانب سے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں جاری تھیں۔

گرفتاریوں  کے بعد پی ٹی آئی نے جلسے کی جگہ تبدیل کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد گرفتار افراد کو رہا کردیا گیا۔

 


متعلقہ خبریں