مسیحی برادری چرچ گراؤنڈ میں جلسے کیخلاف ہے، مریم نواز

خاتون رپورٹر کی شہادت کا سن کر گہرا صدمہ ہوا، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مسیحی برادری چرچ گراؤنڈ میں جلسے کے خلاف ہے اور اسے عبادت گاہ کی توہین قرار دے رکھا ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سیالکوٹ واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام اقلیتوں کے حقوق کی رکھوالی کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور مسیحی برادری احتجاج کر رہی ہے کہ چرچ کی گراونڈ میں جلسہ عبادت گاہ کی توہین ہے۔

انہوں نے پی ٹی آئی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ کرنا آپ کا حق ہے مگر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی اجازت نہیں ہو گی۔


متعلقہ خبریں