تحریک انصاف نے سیالکوٹ میں جلسہ گاہ کی جگہ تبدیلی کر دی

سیالکوٹ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شفقت محمود نے سیالکوٹ جلسے کی جگہ تبدیل کرنے کا اعلان کیا۔

پی ٹی آئی پنجاب کے صدر شفقت محمود نے سیالکوٹ میں کارکنوں پر تشدد اور شیلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ اب سی ٹی آئی گراؤنڈ کے بجائے وی آئی پی گراؤنڈ میں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن گرفتاریوں سے سیالکوٹ جلسہ نہیں روک سکتی اور ہمارے گرفتار کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔ ملک میں اس وقت شدید آئینی بحران ہے اور ہم جمہوری اور پرامن طریقے سے جلسہ کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ میں جلسے کا معاملہ: عثمان ڈار سمیت پی ٹی آئی کارکن گرفتار

شفقت محمود نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی آنیاں جانیاں ہیں لیکن کام کچھ نہیں ہو رہا۔ انتخابات ضروری ہیں تاکہ حکومت تازہ مینڈیٹ لے کر آئے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ساری جدوجہد پر امن ہے اور الیکشن کے لیے ہے۔ عثمان ڈار اور عمر ڈار کو رہا کیا جائے۔

متعلقہ خبریں