روس کے ممکنہ جنگی جرائم کے باعث ایک ہزار افراد ہلاک، یو این اہلکار


 اقوام متحدہ میں  کمنر برائے انسانی حقوق  نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کے ممکنہ جنگی جرائم کے باعث ایک ہزار افراد ہلاک ہوئے۔

اقوام متحدہ کی کمشنر برائے انسانی حقوق میشیل بیشیلٹ کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں یوکرینی دارالحکومت کییف کے قریب ایک ہزار لاشیں ملی ہیں۔

بیشیلٹ نے کہا کہ بہت سے ہلاک افراد روس کے ممکنہ جنگی جرائم کا نشانہ ہو سکتے ہیں۔ انہوں نےجنیوا میں قائم ہیومن رائٹس کونسل کو بتایا کہ یہ غیر قانونی ہلاکتیں انتہائی حیرت ناک ہیں۔

واضح رہے کہ کونسل یہ فیصلہ کرے گی کہ اس سال فروری اور مارچ میں کییف اور یوکرین کے دیگر علاقوں میں رونما ہونے والے واقعات کی تحقییقات کی جائے یا نہیں۔

دوسری جانب روس نے یوکرین کے خلاف اپنی فوجی کارروائی میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کی تردید کی ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ وہ یوکرین سے اسلحوں کا خاتمہ چاہتا ہے۔


متعلقہ خبریں