رمیز راجا کے 6 ماہ کے اخراجات کی تفصیل سامنے آ گئی

کپتان کو بااختیار کرنے سے ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئی، رمیز راجہ

فوٹو: فائل


چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا کے 6 ماہ کے اخراجات کی تفصیل سامنے آ گئی۔

ویب سائٹ پر جاری دستاویزات کے مطابق رمیز راجا نے 6 ماہ میں 39 لاکھ 17 ہزار روپے کی رقم خرچ کی ہے۔

انہوں نے صرف وہیکل الاؤنس کی مد میں 5 لاکھ 77 ہزار روپے سے زائد رقم خرچ کی۔ موبائل، سیکیورٹی اور میڈیکل کی مد میں 4 لاکھ 15 ہزار روپے لیے گئے۔

دستاویزات کے مطابق اندرون ملک سفر پر 26 لاکھ 78 ہزار 985 روپے اور غیر ملکی دوروں پر 2 لاکھ 39 ہزار روپے سے زائد خرچ ہوئے۔

کرکٹ کی بہتری کیلئے کپتان کو بااختیار بنایا، باندھ کر نہیں رکھا، رمیز راجہ

رمیز راجہ کے ادویات کے مد میں 62 ہزار 332، یوٹیلیٹی اینڈ موبائل الاوئنس کی مد میں ایک لاکھ ایک ہزار 232 روپے جب کہ سیکیورٹی گارڈ اور ملازمین کے اخراجات 2 لاکھ 52 ہزار روپے رہے۔

انہوں نے بزنس انٹرٹینمنٹ کی مد میں سب سے کم 6 ہزار 497 روپے استعمال کیے۔

اس کے علاوہ پی سی بی نے بی او جی ممبران کے اخراجات کی تفصیلات بھی پبلک کردیں۔ بی او جی نے مالی سال 2021-22 میں 11 لاکھ 13 ہزار 483 روپے کے اخراجات کیے۔


متعلقہ خبریں