پاکستان کے سپر ہٹ گانے ’پسوڑی‘ پر بھارتی اداکارہ کا رقص، ویڈیو وائرل


کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 کے گانے پسوڑی نے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں۔

پاکستان کے دو معروف فنکاروں گلوکار علی سیٹھی اور گلوکارہ شائی گل کے گائے گانے پر بھارتی اداکارہ شہناز گل کی رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں شہناز گل سرخ رنگ کی قمیض پہن کر کر ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے گانے کی چند سطریں لکھیں، ’’آ چلے لیکر تجھے، ہے جہاں سلسلے‘‘۔

نیدرلینڈ کی گلوکارہ نے ’پسوڑی‘ گا کر سب کو حیران کر دیا
واضح رہے کہ اس سے پہلے نیدرلینڈ کی گلوکارہ ایما حیسٹرز نے کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا مقبول ترین پاکستانی گانہ ’پسوڑی‘ گا کر سب کو حیران کر دیا تھا۔

یہ گانا رواں سال کے آغاز میں ریلیز کیا گیا تھا جسے تاحال یوٹیوب پر 116,807,173 بار سنا جا چکا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shehnaaz Gill (@shehnaazgill)


ٹیگز :
متعلقہ خبریں