نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کورونا میں مبتلا

کورونا ایس او پیز کا نفاذ، وزیراعظم جیسنڈرا نے اپنی شادی ملتوی کردی

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن کا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں جس کے بعد کورونا کا ٹیسٹ کرایا گیا جو مثبت آ گیا۔

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے خود کو قرنطینہ کر لیا اور تمام سرکاری مصروفیات معطل کر دیں۔

گزشتہ ہفتے ان کے ساتھ رہائش پذیر ان کے دوست کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور ان کی دونوں بیٹیوں کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا جس کے بعد وزیر اعظم جسینڈا نے خود کو آئیسولیٹ کر لیا۔

احتیاطی تدابیر کے طور پر گھر والوں سے علیحدہ رہنے کے باوجود وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن میں بھی علامتیں ظاہر ہوئیں جس پر ایک روز قبل کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تھا۔

وزیراعظم جسینڈا آرڈرن کی جگہ نائب وزیر اعظم پارلیمنٹ میں اہم اجلاس میں شرکت کریں گے اور جمعرات کو ملک کا بجٹ بھی پیش کریں گے۔


متعلقہ خبریں