عمران خان چاہتے تھے ہر ادارہ ٹائیگر فورس ہو، ہمیں ایڈ نہیں ٹریڈ چاہیے:بلاول بھٹو

کوئی مانے یا نہ مانے سندھ میں بہترین کام ہوئے ہیں، بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کی طرح بھیک مانگنے کیلئے ہر جگہ نہیں پہنچیں گے۔ ہم امریکہ سے پیسہ مانگنے نہیں جا رہے، بھیک مانگنےکی پالیسی عمران خان کی ہے ہماری نہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پرانے دوستوں کے ساتھ پاکستان کے تعلقات بہتر کرنا چاہتے ہیں، ہمیں مسائل اور مشکلات کا بھی ادراک ہے ، ہم نے حکومت سنبھالی تو بہت ہی مشکل حالات تھے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جمہوریت اور آئین پر حملہ کیا، ان کو اعتراض یہ ہے کہ مداخلت کیوں نہیں ہوئی اور مجھے کیوں نہیں بچایا،۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان چاہتے تھے ہر ادارہ ٹائیگر فورس بن کر کام کرے، انہوں نے جاتے جاتے معیشت پر بھی حملے کئے۔

ان کا کہنا تھا کہ بطور وزیر خارجہ سب سے پہلے مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کو دیکھ رہا ہوں جہاں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش ہورہی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ مذاکرات ہی واحد راستہ ہےجس سےجنگ کی بجائے امن کی طرف بڑھا جا سکتا ہے، دنیا کو چاہیے کہ افغانستان کے حالات دیکھ کر غلطی نہ دہرائیں ، طویل جنگ کے بعد بالآخر حل مذاکرات سے ہی نکلا،  یوکرین اور روس تنازعہ کاحل بھی مذاکرات سے ہی نکلے گا۔

دورہ امریکہ طے نہیں، تعلقات بہتر ہوں گے، عمران خان کیخلاف جمہوری سازش ہوئی: بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہفوڈ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے امریکا جا رہا ہوں، اس کانفرنس میں پاکستان کا مؤقف دینابہت ضروری ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کی نالائقی اورنااہلی کی وجہ سے گندم کے بحران کا سامنا کرنا پڑا، وہ  بولنےکا عادی ہے، عمران خان حکومت میں ہوتے ہوئے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرسکے، اب بھی عمران خان اپوزیشن کی ذمہ داری پوری نہیں کررہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کو تجویزدیتا ہوں پارلیمان کے اندرآ کر کردار ادا کریں، وہ بی بی شہید کی کردارکشی کرتے ہیں ،جن پربےشمارالزامات لگے لیکن وہ سب میں بری ہوئیں۔


متعلقہ خبریں