کراچی میں آگ برساتا سورج مزید دو افراد کو نگل گیا

گرمی کی شدت heat

کراچی: شدید گرمی کے باعث مزید  دو افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد تین ہو گئی ہے۔

فلاحی ادارے ایدھی فاونڈیشن کے مطابق جاں بحق افراد میں 75 سالہ سعید خان  اور 35 سالہ یاسین شامل ہیں۔

کراچی میں حالیہ ہیٹ ویو سے اموات کاسلسلہ جاری ہے، ایدھی فاونڈیشن کے ذرائع کے مطابق آج مرنے والے افراد کے ورثا نےموت کی وجہ گرمی کو قرار دیا  ہے۔

پیر کے روز ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے دعویٰ کیا تھا کہ ایدھی کے سرد خانوں میں لائی گئی میتوں میں  سے 65 کے لواحقین نے شدید گرمی کو موت کی وجہ قرار دیا ہے تاہم محکمہ صحت سندھ  کے ترجمان ڈاکٹر ظفرمہدی نے فیصل ایدھی کا ہیٹ اسٹروک سے متعلق بیان مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی میں لو چلنے سے اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتیں نہیں ہوئیں۔

سندھ کے محکمہ صحت نے ان سے ایدھی سرد خانے میں لائی جانے والی میتوں اور ان کے لواحقین کے بیانات کی رپورٹ طلب کی تھی۔


متعلقہ خبریں