آرمی چیف کا کور ہیڈکوارٹرز بہاولپور کا دورہ


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز بہاولپور کا دورہ کیا ہے جہاں انہیں فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں، تربیت اور انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کے مورال اور آپریشن تیاریوں کو سراہا، کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیانے آرمی چیف کااستقبال کیا۔

آرمی چیف نےایل او سی پر جوانوں کے ساتھ عیدمنائی

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں سے خطاب بھی کیا،آرمی چیف نےمینٹی ننس سہولیات اورپیشہ ورانہ ترقی کے ریسورس سنٹر کا بھی دورہ کیا۔


متعلقہ خبریں