نیویارک میں سفید فام نوجوان کی فائرنگ سے 10 افراد ہلاک


 نیویارک کے علاقے بفیلو کی سپر مارکیٹ میں ایک شخص کی فائرنگ سے 10  افراد ہلاک ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق، نیویارک کے علاقے  بفلیو میں اسلحہ تھامے ایک سفید فام جوان نے سپر مارکیٹ میں داخل ہو کر فائرنگ  شروع کردی۔

اندھا دھند فائرنگ سے 10 افراد ہلاک ہوئے اور  کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بظاہر واقعہ نسل  پرستی کا ہے۔ 13 افراد کو گولیاں لگیں جن میں سے 11 سیاہ فام ہیں، مارکیٹ سیاہ فام افراد کے اکثریتی علاقے میں ہے۔

تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ یہ شخص سوشل میڈیا پر  فائرنگ کی لائیو سٹریمنگ کر رہا تھا۔ملزم پیٹون گینڈرون کی بندوق پر بھی نسل پرستی کے الفاظ درج تھے۔

فائرنگ کرنے والے شخص نے فوجی وردی پہنی ہوئی تھی۔کتر بند شیلڈ اور ہیلمٹ پہن رکھا تھا، تفتیشی اداروں نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں