ڈی جی رینجرز کا سی ایم ایچ سیالکوٹ کا دورہ، زخمیوں کی عیادت


سیالکوٹ: ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز پنجاب میجرجنرل اظہر نوید حیات نے سی ایم ایچ سیالکوٹ میں بھارتی فائرنگ سے زخمی شہریوں کی عیادت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی رینجرز نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے ہرممکن اقدامات کریں گی۔

پیر کے روز بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی تھی تاہم پاکستان کی جانب سے اس کا بھرپور جواب دیا گیا۔

بھارتی فوج نے ہڑپال اور چاروا سیکٹر پر فائرنگ کر کے شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا جس کے نیتجے میں کئی شہری زخمی ہوئے۔

بھارت کی جانب سے کئی ماہ سے سرحد پر مسلسل اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری ہے۔


متعلقہ خبریں