روس یوکرین جنگ:ٹرننگ پوائنٹ اگست میں آئے گا،یوکرینی انٹیلی جنس


یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ کیریلو بودانوف  نے دعویٰ کیا ہے کہ  2022 کے اختتام تک روس یوکرین جنگ کی تمام کارروائیاں رک جائیں گی۔

 برطانوی ٹی وی اسٹیشن  کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ تنازع کا ٹرننگ پوائنٹ اگست میں سامنے آئے گا۔  انہوں نے دعویٰ کیا  ہے کہ  ٹرننگ پوائنٹ کے نتیجے میں روسی قیادت میں تبدیلی ہو گی۔

 ان کا  کہنا ہے کہ ماسکو میں روسی صدر کا تختہ الٹنے کے لیے بغاوت کی کوشش کی جا چکی ہے۔روس کو اس جنگ میں بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ  یوکرین کی افواج ڈونباس اور قرم سمیت روسی فوج کے قبضے میں آنے والی تمام اراضی واپس لے گی۔

بودانوف یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ  روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی نفسیاتی اور جسمانی حالت نہایت خراب ہے اور وہ سرطان کے مرض میں مبتلا ہیں۔  تاہم  اس حوالے سے  کسی سرکاری موقف سے تصدیق نہیں ہوئی۔


متعلقہ خبریں