رواں برس پاکستان میں پولیو کا تیسرا کیس رپورٹ

شمالی وزیرستان: آٹھ ماہ کے بچے میں پولیو کیس کی تصدیق

رواں برس پاکستان میں پولیو کا تیسرا کیس رپورٹ ہو گیا۔ ترجمان وزارت صحت عبدالقادر پٹیل نے تصدیق کرتے ہوئے  تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان وزارت صحت عبد القادر پٹیل کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان سے ایک سالہ بچے میں پولیو کی تصدیق ہوئی۔رواں برس پاکستان سے پولیو کا تیسرا کیس رپورٹن ہوا۔

ان کا کہنا ہے کہ پولیو کے خاتمے کیلئے کوششوں کو مزید تیز کیا جارہا ہے۔بحیثیت قوم پولیو کا خاتمہ نہ ہونا ایک بہت بڑا المیہ ہے۔ایک بھی کیس ہمارے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے لازمی ہے کہ ضرورقطرے پلوائے جائیں۔وائرس کے تدارک کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کاسلسلہ جاری ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میں بذات خود پولیو کے خاتمے کی کوششوں کی نگرانی کر رہا ہوں۔ میں نے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد خیبرپختونخوا کا دورہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں