ایم کیو ایم سے معاہدہ ہوا ہے، حکومت سندھ میں شامل کرنیکا فیصلہ نہیں: وزیراعلیٰ

ایم کیو ایم سے معاہدہ ہوا ہے، حکومت سندھ میں شامل کرنیکا فیصلہ نہیں: وزیراعلیٰ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ایک بڑی جماعت ہے، اس سے تحریری معاہدہ ہوا ہے لیکن ایم کیو ایم کو حکومت سندھ میں شامل کرنے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے، اگر وہ آنا چاہیں تو میں انہیں خوش آمدید کہوں گا۔

معاشی بحران خطرناک ہے، فیصلے جلد اور عوام کی مرضی کے نہ ہوئے تو نقصان ہوگا،اسد عمر

ہم نیوز کے مطابق ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی الیکشن کے دوران اسلحہ لے کر پھر تے رہے، پولیس نےمقدمہ کر کے انہیں گرفتار کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جب حلیم عادل گرفتار ہوئے ان کو پیٹ میں درد ہوا، پیٹ کے درد کی وجہ سے ان کو اسپتال بھیجا لیکن وہ اسپتال میں ڈرامہ کرتا رہا اور سالگرہ مناتا رہا۔

عمران خان نے ملکی معیشت کیخلاف جو سازش کی، اس سے بڑی سازش نہیں ہوسکتی: فیصل سبزواری

پی پی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آصف زرداری نے قومی اسمبلی میں کہا تھا چارٹر آف اکانومی ہونا چاہیے، یہ زرداری صاحب کی بصیرت تھی لیکن اس وقت عمران نیازی سب کو ختم کرکے صرف خود رہنا چاہتے تھے۔


متعلقہ خبریں