رانا ثنا اللّٰہ نے عمران خان کو سیاست کا ڈبل شاہ قرار دے دیا

لانگ مارچ آج رکھنے کا مقصد آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کونقصان پہنچانا تھا، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو سیاست کا ڈبل شاہ قرار دے دیا ہے۔

31 مئی تک ڈالر 200 روپے کا ہو جائے گا، شیخ رشید کا دعویٰ

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے بیان پر اپنے ردعمل میں پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران نیازی سیاست کا ڈبل شاہ ہے جس نے پاکستان اور عوام کو لوٹ کر اپنی دولت ڈبل کرلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چپراسی نے باس کو مال ڈبل کرتے دیکھا ہے اسی لیے ڈبل ڈبل بیان جاری کرتا ہے۔

عمران خان! آپ مظلوم نہیں ظالم ہیں، قتل کروانے کی سازشیں تو آپ نے کی ہیں، احسن اقبال

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یہ جھوٹ بول کر ملک اور قوم کو پھر ماموں بنانا چاہتا ہے۔

 


متعلقہ خبریں