ادارہ مداخلت کرے، ٹیکنوکریٹ حکومت لائے اور ستمبر میں الیکشن کرائے: شیخ رشید


فیصل آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی میں ہمت ہے تو عمران خان کو گرفتار کر کے دکھائے۔

رانا ثنا اللّٰہ نے عمران خان کو سیاست کا ڈبل شاہ قرار دے دیا

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ جس پرفردجرم لگنی تھی اسے وزیراعلیٰ بنا دیا گیا،عمران خان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگیا، شہبازشریف پرفردجرم عائد ہونے والی تھی اسے وزیراعظم بنا دیا گیا،عمران خان کیلئے پورا پاکستان نکلے گا.

انہوں نے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف میں اگرہمت ہے توپاکستان آئیں، عمران خان کو اتارنے کا پلان بنانے والے بے وقوف اورنالائق ہیں، کسی میں ہمت ہے توعمران خان کوگرفتارکرکے دکھائے۔

سیاست میں عمل دخل نہیں، باربار درخواست کر رہے ہیں، فوج کو سیاسست میں مت گھسیٹیں: میجر جنرل بابر افتخار

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے واضح طورپر کہا کہ ادارہ مداخلت کرے، ٹیکنوکریٹ حکومت لائے اور ستمبرمیں الیکشن کرائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہباز شریف الیکشن کی تاریخ دو۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف اگرآپ سمجھتے ہو کہ چور مافیا ملک چلا سکتا ہے تو یہ تمہاری بھول ہے، قوم عمران خان کے ساتھ نکل چکی ہے۔

ملک میں جاری سیاسی گفتگو میں پاک فوج کو دور رکھا جائے، آئی ایس پی آر

ہم نیوز کے مطابق شیخ رشید نے براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج سے کہتا ہوں پاکستان وہاں آ گیا ہے جہاں سنبھالنا آپ کی ذمہ داری ہے، ملک دیوالیہ ہونے جا رہا ہے، ادارے مداخلت کریں۔


متعلقہ خبریں