عمران خان احسان فراموش ہے، اہم عہدے کیلئے ذہنی طور پر فٹ نہیں ہے: مصطفیٰ کمال


کراچی: چیئرمین پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عمران خان کسی اہم عہدے کے لیے ذہنی طور پر فٹ نہیں ہیں، عمران خان کے پاس بتانے کے لیے صرف یہ ہے کہ فرح بے قصور ہے۔

الیکشن تب ہوں گے جب ہمارا قائد نوازشریف لندن سے فیصلہ کرے گا: مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق ناظم کراچی سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 2018 میں عمران خان نے اسی گراوَنڈ میں جو وعدے کیے تھے، وہ پورے نہیں کیے، عمران خان آپ سے ہمیں گلہ ہے کہ 4 سال کے دوران کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا، کراچی میں ہمارا پانی ہی خرید کر ہمیں فروخت کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو آپ کے اندر کی باتیں پتہ نہیں تھیں، 4 سال آپ اقتدارمیں رہے لیکن کارکردگی کوئی نہیں،
آپ نے لوگوں کے ساتھ 50 لاکھ گھراورایک کروڑنوکریوں کا جھوٹا وعدہ کیا، عمران خان کسی کا احسان ماننے والا نہیں، احسان فراموش شخص ہے۔

اگر مجھے کچھ ہوا تو قوم نے مجھےانصاف دلانا ہے، عمران خان

سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عمران خان آج امریکہ پرسازش کا الزام لگاتے ہیں، جب عمران خان امریکہ سے آئے تو کہا ورلڈ کپ جیت کرلایا ہوں۔ انہوں ںے استفسار کیا کہ کیا آپ نے 4 سال میں امریکی جیل میں قیدعافیہ صدیقی کے لیے آواز اٹھائی؟

سربراہ پی ایس پی سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آپ کی حکومت جائز طریقے سے چلی گئی، انہوں نے کوئی مداخلت نہیں کی، آج آپ انہیں میر جعفر اور میر صادق کہہ کر بلا رہے ہیں۔

خان صاحب آپ کی تبدیلی کی سازش وائٹ ہاوس نہیں،بلاول ہاوس نے کی ، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آپ کہتے ہیں پاکستان پر ایٹم بم گرا دینا چاہیے، تمام جماعتوں کو بیٹھ  کراس ملک کی سیاست کا حل نکالنا پڑے گا۔


متعلقہ خبریں