نئے کیسز رپورٹ ہونے پر 23 مئی سےانسدادپولیو مہم چلانے کا اعلان

انسداد پولیو

فائل فوٹو

پولیو کے نئے کیسز کے پیش نظر 23 مئی سے 29 مئی تک پورے ملک میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گا۔

ترجمان وزارت صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ یہ مہم پہلے چند علاقوں تک محدود رکھی گئی تھی مگر اب یہ پورے ملک میں چلائی جائے گی۔حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پولیو کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔پولیو کے خاتمے کیلئے موثر اور مربوط حکمت عملی تشکیل دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رواں برس پاکستان میں پولیو کا تیسرا کیس رپورٹ

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو پولیو سے پاک بنانے کیلئےبھرپور جدوجہد کررہی ہے۔والدین سے اپیل ہے اپنے بچوں کو پولیو مہم کے دوران پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سول سوسائٹی، میڈیا، علماء کرام بھی پولیو کے خاتمے کیلئے موثر کردار ادا کریں۔پولیو کے خاتمے کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔پولیو کا خاتمہ ہمارا مذہبی اور اخلاقی فرض ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس پاکستان میں پولیو کے 3 نئے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں