روس یوکرین میں اپنی ایک تہائی افواج کھو چکا ہے، برطانیہ


 برطانیہ  کا کہنا ہے کہ روس یوکرین میں اپنی ایک تہائی افواج کھو چکا ہے۔

برطانوی ملٹری انٹیلیجنس نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ روس غالباً یوکرین میں تعینات اپنی زمینی فورسز کا ایک تہائی حصہ کھو چکا ہے اور ڈونباس میں روس کی جارحانہ پیش قدمی کا زور ٹوٹ چکا ہے۔

برطانوی وزارت دفاع کی طرف سے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ روس کو چھوٹے پیمانے پر ابتدائی پیش رفت حاصل ہوئی لیکن اس  کے باوجود روس خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر سکا ہے۔

روس نے فروری کے مہینے میں  یوکرین میں بری عسکری قوت کیساتھ پیش قدمی کی کوشش کی  گئی جس میں اسے ایک تہائی گراؤنڈ فورس کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

برطانوی فوجی انٹیلیجنس نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 30 دنوں کے دوران روس کی فوجی پیش رفت میں کسی ڈرامائی تیزی کے آثار نظر نہیں آرہے۔


متعلقہ خبریں