کراچی: بولٹن مارکیٹ کاغذی بازار کے قریب دھماکہ، خاتون جاں بحق، 11 افراد زخمی


کراچی کے علاقے بولٹن مارکیٹ کاغذی بازار کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جب کہ تین پولیس اہلکاروں سمیت گیارہ افراد زخمی ہو گئے۔

ہم نیوز کے مطابق پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کا لگتا ہے جس سے پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ڈی جی آئی ساوتھ شرجیل کھرل کا کہنا ہے کہ کھارا در واقعہ میں ٹارگٹ پولیس موبائل وین تھی، ابھی تک بم ڈسپوزبل اسکواڈ نے دھماکے کے حوالے سے کچھ بھی نہیں بتایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لگتا یہ ہی ہے کہ ڈیوائس تھی۔ واقعے میں 3 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

جامعہ کراچی خود کش دھماکہ: تحقیقات میں اہم پیشرفت

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی بولٹن مارکیٹ کے قریب دھماکے کی مذمت اور جاں بحق خاتون کے اہل خانہ اور زخمیوں سے اظہار ہمدردی کی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ملوث عناصر کی جلد گرفتاری کی ہدایت اور وفاق کی جانب سے سندھ حکومت کو مکمل معاونت کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے سیکیورٹی انتظامات میں بہتر ی لائیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ امن وامان کی صورتحال میں بہتری کے لئے وفاق اور صوبوں میں اشتراک عمل موثر بنایا جائے، عوام کے جان ومال کے دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

مزید برآں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس کو فون کرکے فوری تفیصلی رپورٹ مانگ لی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن پولیس کو فوری واقعہ کی جگہ پہنچ کر عوام کی مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے فوری طور سول اسپتال میں ایمرجنسی ڈکلئیر کردی ہے۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں