مل کر دہشتگردی کا مقابلہ کرسکتے ہیں، ہر شخ پر نظر رکھنا ناممکن ہوتا ہے: سعید غنی

مل کر دہشتگردی کا مقابلہ کرسکتے ہیں، ہر شخ پر نظر رکھنا ناممکن ہوتا ہے: سعید غنی

کراچی: سندھ کے وزیر محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم سب مل کر ہی دہشت گردی کا مقابلہ کرسکتے ہیں، اتنے بڑے شہر میں ہر شخص پر نظر رکھنا نا ممکن ہوتا ہے۔

کراچی: بولٹن مارکیٹ کاغذی بازار کے قریب دھماکہ، خاتون جاں بحق، 11 افراد زخمی

ہم نیوز کے مطابق کاغذی بازار بولٹن مارکیٹ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بعد جائے وقوع اور اسپتال میں پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری اور وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی وقار مہدی کے ہمراہ ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ لگتا یہی ہے کہ دھماکہ پلانٹڈ تھا اور بظاہر پولیس موبائل ٹارگٹ تھی تاہم حتمی طور پر تحقیقاتی اداروں کی رپورٹ کے بعد ہی کچھ کہنا ممکن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دشمن قوتیں ملک کی صورتحال کو خراب کرنا چاہتی ہیں، جامعہ کراچی اور صدر دھماکے کی تحقیقات میں کافی پیشرفت ہوئی ہے اور پولیس ان دونوں کیسز میں مجرمان تک پہنچ جائے گی۔

بولٹن مارکیٹ واقعے کی فوری تحقیقات کرائی جائیں، خرم شیر زمان

صوبائی وزیر سعید غنی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمیں رینجرز اور پولیس سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو اعتماد دینا چاہیے۔

ہم نیوز کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ ایک بیان میں بھی انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ متاثرین کی ہر طرح مدد یقینی بنائے گی۔

جامعہ کراچی دھماکے کی طرز پر حملے کا منصوبہ ناکام،خاتون دہشتگرد گرفتار

صوبائی وزیر سعید غنی نے اس عزم کا بھی اظہا رکیا کہ انشا اللہ پوری قوم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر ملک دشمن دہشت گردوں کے خلاف جہاد کرے گی اور بیگناہ شہریوں کے قاتلوں کو عبرتناک انجام تک پہنچائے گی۔


متعلقہ خبریں