بولٹن مارکیٹ دھماکے میں 4 سے ساڑھے 4 کلو دھماکہ خیز مواد استعمال ہوا، بی ڈی ایس


کراچی: کاغذی بازار بولٹن مارکیٹ میں ہونے والے دھماکے میں چار سے ساڑھے چار کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔

کراچی: بولٹن مارکیٹ کاغذی بازار کے قریب دھماکہ، خاتون جاں بحق، 11 افراد زخمی

ہم نیوزکے مطابق یہ بات بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) نے اپنی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بتائی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل کی سیٹ کے نیچے نصب کیا گیا تھا۔

بی ڈی ایس رپورٹ کے تحت دھماکے میں کمرشل ایکس پلوسیو استعمال کیا گیا، واقعے میں استعمال ہونے والے بال بیئرنگ صدر دھماکے میں بھی استعمال ہوئے تھے۔

ہم نیوز کے مطابق دھماکے کے بعد اسپتال پہنچنے والے ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی پہ مشکل وقت ہے لیکن کراچی کے ساتھ ہونے والی سازش کو ناکام بنائیں گے۔

مل کر دہشتگردی کا مقابلہ کرسکتے ہیں، ہر شخ پر نظر رکھنا ناممکن ہوتا ہے: سعید غنی

صوبائی مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جاں بحق اور زخمیوں کے دکھوں میں برابر کے شریک ہیں، واقعہ میں ملوث مجرمان کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔

انہوں ںے کہا کہ اس قسم کے سانحات میں ملوث افراد دراصل انسانیت کے دشمن ہیں، انہیں قانون کے دائرے میں لائیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے جائے وقوع کے دورے کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا کہ دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا، پولیس وین قریب پہنچی تو دھماکہ کر دیا گیا۔

بولٹن مارکیٹ واقعے کی فوری تحقیقات کرائی جائیں، خرم شیر زمان

انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے کہا کہ دھماکے میں بال بیرنگ کا بھی استعمال کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر دھماکے اور اس دھماکے میں مماثلت ہے۔


متعلقہ خبریں