کھارادر دھماکے میں جاں بحق خاتون دوپٹے سپلائی کرنے بازار گئی تھیں


 کھارادر دھماکے میں جاں بحق خاتون دوپٹے سپلائی کرنے بازار گئی تھیں۔

کراچی کے علاقے کھارادر میں ہونے والے  بم دھماکے میں جاں بحق خاتون گارڈن شو مارکیٹ کی رہائشی تھیں۔ اہل خانہ کے مطابق خاتون گھر میں دوپٹے کی تیاری کے بعد کاغذی بازار میں سپلائی کرتی تھی۔

دھماکے کے وقت خاتون مال کی سپلائی کے لئے جائے وقوعہ پر رکشے میں موجود تھی۔جاں بحق خاتون 4 بچوں کی ماں تھی۔

خاتون کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر شو مارکیٹ کے قریب ادا کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات کراچی میں کاغذی بازار کے قریب دھماکہ ہوا ، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جب کہ تین پولیس اہلکاروں سمیت گیارہ افراد زخمی ہو گئےتھے۔


متعلقہ خبریں