کھارادر بم دھماکے میں استعمال موٹر سائیکل کا پتہ لگا لیا گیا


کھارادر بم دھماکے میں مبینہ طورپراستعمال موٹر سائیکل کی تفصیلات  سامنے آگئیں۔

تحقیقاتی افسران کے مطابق تباہ شدہ موٹر سائیکل کا چیسز،انجن اور رجسٹریشن نمبر مل گیا۔ذرائع کے مطابق مبینہ طورپر دھماکے میں استعمال موٹر سائیکل ماضی میں ایک بار چوری ہوئی پھر مل گئی تھی۔

موٹر سائیکل شیخ پرویز رحمان نامی شخص کی نام پر رجسٹرڈ ہے۔ جس جا 6 ماہ قبل انتقال ہوچکا ہے۔ پرویز رحمان کے انتقال کے بعد موٹر سائیکل انکے نوکر صابر کو دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کھارادر دھماکے میں جاں بحق خاتون دوپٹے سپلائی کرنے بازار گئی تھیں

صابر نامی شخص کی گرفتاری کیلئے گلستان جوہر کے ایک گوٹھ میں چھاپہ مار کارروائی کی گئی تاہم صابر چھاپے سے قبل ہی فرار ہوچکا تھا ۔

تحقیقاتی اداروں کی صابر نامی شخص کی تلاش میں مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔ تحقیقاتی اداروں نے موٹر سائیکل کا سراغ تباہ شدہ چیسسز کے حصے جوڑ کر لگایا ۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ  نے اپنی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ کاغذی بازار بولٹن مارکیٹ میں ہونے والے دھماکے میں چار سے ساڑھے چار کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بولٹن مارکیٹ دھماکے میں 4 سے ساڑھے 4 کلو دھماکہ خیز مواد استعمال ہوا، بی ڈی ایس

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل کی سیٹ کے نیچے نصب کیا گیا تھا۔

دھماکے میں کمرشل ایکس پلوسیو استعمال کیا گیا، واقعے میں استعمال ہونے والے بال بیئرنگ صدر دھماکے میں بھی استعمال ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں