لیجنڈ اینڈریو سائمنڈز کو منفرد انداز میں خراجِ عقیدت


دو روز قبل آسٹریلیا کے معروف کرکٹر اینڈریو سائمنڈ المناک کار حادثے میں  جان کی بازی ہار گئے۔

ان کی موت ان کی فیملی، ساتھیوں کے ساتھ ان کے لاکھوں مداحوں کے لیے بھی دکھ کا طوفان لے آئی، اور سب نے الگ الگ انداز میں انہیں یاد کر کے اپنی محبت کا پیغام دیا۔

بھارت میں بھی ان کے ایسے کئی مداح رہتے ہیں، جن میں سے ایک سینڈ آرٹسٹ سدرسن پٹنائک ہیں، جس نے اپنے آرٹ کے ذریعے منفرد انداز میں کھلاڑی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

سدرسن پٹنائک نے ساحل سمندر پراپنے ہاتھ سے بنائے ہوئے خوبصورت سینڈ آرٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم آپ کو بہت یاد کریں گے۔

اُنہوں نے اینڈریو سائمنڈز کی ہلاکت کو کرکٹ کی دنیا کا بہت بڑا نقصان قرار دیا۔

یاد رہے کرکٹ لیجنڈ اینڈریو سائمنڈ 15 مئی کو 46 برس کی عمر میں کارحادثے  میں چل بسے۔ کوئنز لینڈ پولیس کے مطابق، اینڈریو سائمنڈ کی کار اچانک الٹ گئی ، طبی امداد دینے کی کوشش کی گئی لیکن انہیں بچایا نہیں جاسکا۔

اینڈریو سائمنڈز نے26 ٹیسٹ میچ کھیلے۔ اینڈریو سائمنڈز نے198 ون ڈےاور 14 ٹی 20 میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔

اینڈریو سائمنڈز نے پہلا ون ڈے10 نومبر1998 میں لاہور میں پاکستان کے خلاف کھیلا۔اینڈریو سائمنڈز نے دو مرتبہ ورلڈ کپ میں اپنے ملک کی نمائندگی کی۔


متعلقہ خبریں