عدنان صدیقی، نواز شریف کی لندن میں ملاقات


پاکستان کے معروف اداکارہ اور پروڈیوسر عدنان صدیقی نے لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔

عدنان صدیقی اس وقت اپنی فلم ۔۔ دم مستم ۔۔ کی تشہیر کے لیے لندن میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے ایون فلیڈ اپارٹمنٹ میں نواز شریف سے خصوصی ملاقات کی۔

عدنان صدیقی نے ویڈیو پپغام میں بتایا کہ ان کی نواز شریف سے ملاقات بہت زبردست رہی، میں انہیں اپنی فلم کے حوالے سے آیا، انہیں درخواست کی وہ آئیں اور ہماری فلم دیکھیں، انہوں نے بتایا کہ  نواز شریف نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں، اور پاکستان فلم انڈسٹری کو مزید اوپر لے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں