یوکرین نے روسی سرحد کے قریبی علاقے کو واپس قبضے میں لے لیا


یوکرین نے روسی سرحد کے قریبی علاقے کو واپس قبضے میں لے لیا۔

یوکرین کا کہنا ہے کہ یوکرینی فوجیوں نے روسی سرحد کے قریبی علاقے کو واپس اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ یہ علاقہ یوکرین کے دوسرے سب سے بڑے شہر خارکیف کے قریب ہے۔

یہ بھی پڑھیں:روس یوکرین میں اپنی ایک تہائی افواج کھو چکا ہے، برطانیہ

خارکیف روسی حملے کے بعد سے مسلسل روسی بمباری کی زد میں رہا ہے۔  اب یوکرینی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ان کے فوجیوں نے خارکیف خطے سے روسیوں کو نکال دیا ہے اور سرحدی علاقے کو واپس اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

اس حوالے سے  ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یوکرینی فوجی سرحد پر موجود ہیں۔ ان میں سے ایک سپاہی صدر زیلنسکی سے مخاطب ہو کر کہہ رہا ہے کہ یوکرینی فوجی یہاں پہنچ گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں