کراچی: کمپیوٹر اسٹڈیز کا پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل


کراچی میٹرک بورڈ کے تحت امتحانات کا آغاز ہوگیا، تاہم کمپوٹر سائنس پرچہ سوا نو بجے مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر وائرل کردیا گیا۔

چیئرمین میٹرک بورڈ کا کہنا ہے کہ پرچہ بورڈ آفس سے نکل جانے کے بعد انتظامیہ کی ذمہ داری نہیں ہوتی۔

خیا ل رہے کہ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کے تحت امتحانات میں 3 لاکھ 60 ہزار سے زائد طلبہ شریک ہو رہے ہیں۔ میٹرک بورڈ کے مطابق کراچی کے 18 ٹاؤنز میں 448 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جن کے اطراف دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لندن: علیم خان، نواز شریف اہم ملاقات

دوسری جانب میڈیا پر ایڈمٹ کارڈ کے متعلق چلنے والی خبروں کا وزیربورڈ سندھ نے نوٹس لے لیا، وزیربورڈ اسماعیل راہو نےچیئرمین میٹرک بورڈ سے وضاحت طلب کرلی۔

اسماعیل راہو نے کہا کہ جن طلبہ کو ایڈمٹ کارڈ کا اجرا نہیں ہوا ان کو ایڈمٹ جاری کرنے کا حکم دیا ہے، جن طلبہ کا آج ایڈمٹ کارڈ نہ ملنے کی وجہ سے پیپر نہیں ہوا ان سےدوبارہ امتحان لیا جائیگا۔

 


متعلقہ خبریں