آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی متحدہ عرب امارات کے نومنتخب صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات ہوئی ہے۔
یواے ای کے سفارتخانے کے مطاق نومنتخب صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، آرمی چیف شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان کی وفات پرتعزیت کے لیے متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زايد آل نهيان نے پاكستان كے بری افواج كے سپہ سالار جناب جنرل قمر جاوید کا استقبال کیا جنہوں نے مرحوم شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کے وفات پر تعزیت پیش کی pic.twitter.com/iMJRGr8URw
— UAE Embassy PK (@uaeembassyisb) May 17, 2022