حکومت کا چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کو مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ


حکومت نے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق نیب ترمیمی آرڈیننس 2022 کی مدت 2 جون کو ختم ہو جائے گی۔سینیٹ یا قومی اسمبلی نے آرڈیننس میں توسیع نہ کی تو چیئرمین نیب عہدے سے برخاست ہوجائیں گے۔

ذرائع کے مطابق آرڈیننس کے تحت چیئرمین نیب اس وقت تک کام کرینگے جب تک نیا چیئرمین نہیں لگ جاتا۔

چار سال سے ہم پر نہ کسی کا دباؤ تھا، نہ لایا جا سکتا: نیب

خیال رہے کہ پانچ سال قبل 2017 میں جسٹس ر جاوید اقبال کو چیئرمین نیب تعینات کیا گیا تھا۔

بعد ازاں گزشتہ سال 6 اکتوبر 2021 کو حکومت نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت نئے چیئرمین کی تعیناتی تک جسٹس ر جاوید اقبال کو بطور چیئرمین نیب امور جاری رکھنے کا کہا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں