اسلام آباد میں شدید آندھی اور بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شدید آندھی اور بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

اسلام آباد میں صبح سے موسم ابرآلود رہنے کے بعد شام کے وقت آندھی چلی جس کے بعد موسلادھار بارش ہوئی جس سے گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آئی ہے۔

بارش سے قبل شدید آندھی چلنے سے سڑک کنارے درختوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔

دوسری جانب آئیسکو ریجن خصوصاََ اسلام آباد راولپنڈی اور گرد ونواح میں گردوغبار کے شدید طوفان کی وجہ سے متعلقہ علاقوں کو بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر عارضی ٹرپپنگ اور فالٹ سامنے آئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق متاثرہ فیڈرز میں بری امام، اقبال ٹاؤن، لوہی بھیر، کھنہ ڈاک تڑامڑی آئی ایٹ ٹو، ڈھوک حسو عید گاہ ،کھنہ روڈ شامل ہیں۔

ملک میں شدید گرمی، درجہ حرارت 51 ڈگری عبور کر گیا، آج بارش کا امکان

عسکری چکری ایف بلاک جناح روڈ بی بلاک اصغر مال سیام مسلم ٹاؤن چوک پنڈوریاں سکھو شاہ پور پر بجلی کی فراہمی میں عارضی تعطل ہے۔

قائد اعظم کالونی مورگاہ سہالہ 502 ورکشاپ گلستان کالونی نیو روات سر سید روڈ مندرہ چک بیلی فیڈرز بھی متاثر ہوئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق سائن بورڈ اور درختوں کے گرنے کے باعث مختلف مقامات پر بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں، آپریشن اور کنسٹرکشن کی ٹیموں نے متاثرہ علاقوں کی بجلی بحالی کا کام شروع کر دیا۔

چیف ایگزیکٹیو آئیسکو مانیٹرنگ روم سے بجلی بحالی کی کاروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں