تنخواہوں میں اضافہ ہوا تو خوش آئند ہو گا، امام الحق

‘تین بلے باز ورلڈ کپ جتوا سکتے ہیں‘

فائل فوٹو


قومی کرکٹ ٹیم کے سلامی بیٹر امام الحق نے کہا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں تنخواہوں میں اضافہ ہوا تو خوش آئند ہو گا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کرکٹ اور فٹنس پر جتنا بھی کام ہو اچھا ہے،اگلی سیریز پر نظر رکھی ہوئی ہے،اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

امام الحق نے کہا کہ سنیٹرل کنٹریکٹس میں تنخواہوں میں اضافہ ہوا تو خوش آئند ہوگا، ریڈ بال وائٹ بال کے الگ الگ کنٹریکٹ ملنے جا رہے ہیں۔

امام الحق نے اپنی شادی کیلئے اہم شرط رکھ دی

انہوں نے کہا کہ ٹیم کے ڈیمانڈ کے مطابق کرکٹ کھیلتا ہوں،ببل سے نکل کر ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے عید ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میچز کہیں بھی ہوں فرق نہیں پڑتا،جون جولائی میں پہلے بھی کیمپ لگتے رہے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں