وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پریس کانفرنس ملتوی کردی: قانونی ٹیم طلب

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پریس کانفرنس ملتوی کردی: قانونی ٹیم طلب

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے منعقدہ پریس کانفرنس ملتوی کردی اور قانونی ٹیم کو مشاورت کے لیے بلا لیا۔

منحرف اراکین کا ووٹ شمار نہیں ہو گا عدالتی رائے، تاحیات نااہلی پر خاموشی

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ صوبہ پنجاب کی سیاسی صورتحال پر وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پریس کانفرنس بلائی تھی۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز طلب کردہ پریس کانفرنس سے خطاب کے لیے خصوصی طور پر مری سے لاہور پہنچے تھے۔

حمزہ شہباز کے غیر آئینی اقدام کیخلاف کارروائی سے کوئی نہیں روک سکتا، گورنر کا وزیراعظم کو خط

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے طلب کردہ پریس کانفرنس سے ملتوی کردی اور قانونی ٹیم کو مشاورت کے لیے طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اس وقت ان کی لیگل ٹیم سے مشاورت جاری ہے۔


متعلقہ خبریں