لوٹوں کیخلاف فیصلہ دینے پر سپریم کورٹ کا شکریہ! عمران خان


چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ لوٹوں کے خلاف جو فیصلہ آیا ہے اس پر سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

کوہاٹ جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اس ملک کی اخلاقیات کو گرنے سے بچایا ہے، جو لوگ اپنے ووٹ بیچتے ہیں وہ اپنے حلقے اور جمہوریت سے غداری کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز تم نے اچکن سلائی تھی اسے واپس رکھو اب مجھے پورا یقین ہے کہ پنجاب میں مرغی کی قیمتیں نیچے آ جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں سپریم کورٹ سے عاجزی سے درخواست کروں گا، کہ وہ شریف خاندان کے کرپشن کیسز خود سنیں، کیونکہ انہوں نے ایف آئی اے کو برباد کر دیا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہےکہ فوری انتخابات کرائیں، ہم کسی امپورٹڈ حکومت کو ماننے کو تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس پارٹی کو ہر گز ووٹ نہ دیں جن کے لیڈرکی جائیدادیں اور پیسہ باہر ہو، آصف زرداری باہر جاتا تھا تو سب کہتے تھے دیکھ کر ہاتھ ملانا آپ کی انگلیاں چوری کر لے گا۔

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف باہر جاتے تھے تو انہیں پتہ ہوتا کہ انہوں نے کتنے پیسے چوری کئے،  آصف زرداری اورنوازشریف کبھی ایبسلوٹلی ناٹ نہیں کہہ سکتے کیونکہ ان کا پیسہ باہر ہے۔

مزید کہا کہ یہ کبھی ان کو ابیسولوٹلی ناٹ نہیں کہہ سکتے تھے،  یہ کبھی ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کر سکتے تھے،  ہو انسان تگڑا ہوتا ہے جو اپنے پیر پر کھڑا ہوتا ہے، جو بے ساکھیاں لے کر چلتے ہیں ان کی ٹانگیں کمزور ہو جاتی ہیں،  یہ جب باہر جاتے ہیں تو ان کی کانپیں ٹانگ جاتی ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ اللہ نےہمیں نیوٹرل ہونے کی اجازت ہی نہیں، بیچ کا کوئی راستہ نہیں ہے۔

میں سیاسی تقریر نہیں کر رہا، تبلیغ کر رہا ہوں، آج دو راستے ہمارے سامنے ہیں،ایک راستہ تباہی کا ہے اور ایک راستہ کامیابی کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ایک طرف غلامی ہے اور دوسری طرف آزادی ایک طرف راہِ حق ہے اور ایک طرف چور کھڑے ہیں ، اللہ کا حکم ہے کہ برائی کے خلاف جہاد کرو،

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں عدل و انصاف ہونا چاہیئے، ملک کو تیس سال سے لوٹنے والے ڈاکو ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ امریکیوں کو جانتا ہوں یہ ڈالر ایسے نہیں دیں گے، مزید غلامی کرائیں گے، امپورٹڈ حکومت پر اس وقت خوف طاری ہے، جو چہرے ہم پر مسلط کیے گئے اورجنھوں نے مسلط کیے ان کوپیغام ہے یہ آزاد ملک ہے۔


متعلقہ خبریں