حکومتی اتحاد نے عمران خان کیجانب سے فوری الیکشن کی تاریخ دینے کا مطالبہ مسترد کردیا


اسلام آباد: حکومتی اتحاد نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے فوری الیکشن کی تاریخ دینے کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔

نواز شریف کو ملک میں رہ کر سیاست کرنی چاہیے، فضل الرحمان

ہم نیوز کے مطابق یہ فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زہر صدارت منعقدہ اتحادیوں کے اجلاس میں کیا گیا جس میں سابق صدر آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان اور ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر اتحادیوں نے شرکت کی۔ شرکائے اجلاس میں وفاقی کابینہ کے سینئر اراکین بھی شامل تھے۔

وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ اہم اجلاس کے حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ شرکا نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کا جائزہ لیا اور طے کیا کہ فیصلے پر باقاعدہ ردعمل سے قبل قانونی ماہرین اور اٹارنی جنرل سے رائے لی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اتحادیوں نے ملکی معیشت کے استحکام کی خاطر فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا اور الیکشن سے قبل اصلاحات کا عمل بھی جلد مکمل کرنے پر زور دیا۔

حکومتی اتحاد میں پھوٹ پڑ گئی، صدر مملکت اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں: شیخ رشید

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں سپریم کورٹ کی جانب سے دیے جانے والے فیصلے کے بعد پنجاب کی صورتحال پر بھی غور و خوص کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ہوا کہ اس حوالے سے ن لیگ علیحدہ سے بھی مشاورت کرے گی جب کہ اتحادیوں نے سیاسی بحران اور معاشی استحکام کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

اجلاس کے بعد آصف علی زرداری، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر شرکا وزیراعظم ہاؤس سے روانہ ہو گئے ہیں۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس طلب کیا گیا تھا جو وزیرا عظم ہاؤس میں منعقد ہوا۔

پہلے انتخابی اصلاحات پھر الیکشن، آئی ایم ایف پروگرام کے آنے تک مشکلات ہونگی: زرداری

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی وزیراعظم میاں شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان سے بھی صلاح و مشورہ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں