موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئےبس الٹ گئی،3مسافر جاں بحق


موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے تیزرفتارمسافر بس الٹ گئی،3مسافر جاں بحق 31 زخمی ہوگئے،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

منڈی بہاوالدین کے علاقہ چیمہ چوک میں مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گاڑی نمبرM1675ملتان سے میرپورآزاد کشمیرجارہی تھی۔ چیمہ چوک کے قریب دوموٹرسائیکل سواروں کو بچاتے ہوئے فٹ پاتھ سے ٹکراکر الٹ گئی۔

مسافر بس میں 100سے زائد مسافر سوار تھے، بس کی چھت پر بھی مسافر سوار تھے، ریسکیو اداروں کی جانب سے امدادی کاروائیاں شروع جاری ہیں۔

زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ شدید زخمیوں کو گجرات ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دوسری جانب ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لیے روڈ کلیئر کروایا جا رہا ہے


متعلقہ خبریں