حکومت کاآئندہ ہفتےسےانتخابی اصلاحات قومی اسمبلی میں لانےکافیصلہ

khursheed shah

حکومت  نے آئندہ ہفتےسےانتخابی اصلاحات قومی اسمبلی میں لانےکافیصلہ کر لیا۔

وزیر آبی وسائل خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پیر سے انتخابی اصلاحات شروع کررہے ہیں۔قانونی اور انتخابی اصلاحات کچھ بجٹ سے پہلے کچھ بعد میں کرنے ہیں۔انتخابی اصلاحات کے بغیر انتخابات نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے 7 ماہ مانگے ہیں۔اکتوبر اور نومبر تک عام انتخابات ممکن نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔عمران خان کے خلاف توہین مقدمات پر پیپلز پارٹی سے رائے نہیں لی گئی۔

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان تحریک حکومت کے خلاف نہیں ریاست کے خلاف چلا رہےہیں۔عمران خان کی حکومت آئینی طریقے سے گئی۔پنجاب میں حمزہ شہباز کے پاس 4 ووٹوں کی اکثریت اب بھی ہے۔


متعلقہ خبریں