الیکشن کمیشن کو سمجھ ہی نہیں آئی کہ منحرف اراکین نے پارٹی چھوڑی یا نہیں، شفقت محمود


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے سمجھ ہی نہیں آئی کہ منحرف اراکین نے پارٹی چھوڑی ہے یا نہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کس طرح کا رویہ اپنا رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے جبکہ منحرف اراکین سے متعلق عوامی رد عمل کو سب نے دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے منحرف اراکین تو ووٹ بھی کاسٹ کر چکے ہیں اور منحرف اراکین کے ووٹ کاسٹ کرنے کے باوجود قانون ڈھونڈا جا رہا ہے۔ پارٹی قوانین کے خلاف اراکین لوگ مخالفین کو ووٹ ڈالتے ہیں اور سپریم کورٹ اخلاقیات کی بنیاد پر فیصلہ کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اتحادی جماعتوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی، فوری انتخابات نہ کروانے پر اتفاق

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو قومی اور صوبائی اسمبلی کے معاملے کا ہی علم نہیں ہے اور الیکشن کمیشن کہتی ہے کہ سمجھ نہیں آئی کہ منحرف اراکین نے پارٹی چھوڑی ہے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کو آئین کے مطابق چلنا ہوتا ہے اور اگر کوئی آئین کی خلاف ورزی کرتا ہے تو وہ نااہل قرار دیا جائے گا۔ سندھ ہاؤس میں جو منڈی لگی وہ سب نے دیکھا، کراچی سے بوریوں میں پیسے بھر کے لائے گئے اور تقسیم ہوئے، یہ جمہوریت نہیں بلکہ اس پر داغ لگایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں