پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات: عارضی جنگ بندی پر اتفاق

پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات: عارضی جنگ بندی پر اتفاق

کابل: پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات ہوئے ہیں جس میں عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا ہے۔

کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کر رہے ہیں، ہتھیار ڈالیں، معاف کردینگے،عمران خان

ہم نیوز نے اس سلسلےمیں افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات کابل میں ہوئے ہیں۔ انہوں ںے اس کی اطلاع سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر دی ہے۔

طالبان ترجمان کے مطابق پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات کے لیےامارت اسلامیہ افغانستان کوشاں ہے۔

افغانستان میں انسانی حقوق کمیشن سمیت 5 محکمے غیر ضروری قرار: حکام نے تحلیل کردیے

ہم نیوز کے مطابق ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ امارت اسلامیہ افغانستان فریقین سے رواداری اور لچک کی خواہش رکھتی ہے۔


متعلقہ خبریں