وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع


کوئٹہ: کوئٹہ،وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی گئی ہے۔

 وزیراعظم کابینہ اراکین کو بلوچستان میں مداخلت سے روکیں: جام کمال کا مطالبہ

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے خلاف جمع کرائی جانے والی تحریک عدم اعتماد پر 14 اراکین اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما یار محمد رند نے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا تھا۔

بلوچستان:عبدالقدوس بزنجو بلا مقابلہ نئےقائد ایوان منتخب

ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے یار محمد رند نے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے ہمارے پاس نمبرز پور ے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما یار محمد رند نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ تمام جماعتوں سے مشاورت کر کے نئے وزیراعلیٰ کو نامزد کریں گے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے استعفیٰ دے دیا

ذمہ دار ذرائع کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آج اسمبلی میں جمع کروائی جائے گی۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا تھا کہ عبدالقدوس بزنجو کے خلاف جمع کرائی جانے والی تحریک عدم اعتماد پر کچھ حکومتی اراکین اور وزرا کے بھی دستخط موجود ہیں۔

آصف زرداری سے ذاتی تعلق ہے، اب ملاقاتیں ہوتی رہیں گی: یار محمد رند کی گفتگو

واضح رہے کہ کچھ ہی عرصہ قبل سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم پیش کی گئی تھی۔ اس وقت کے وزیراعلیٰ جام کمال خان نے اس کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا اور ایوان نے عبدالقدوس بزنجو کو نیا  وزیر اعلیٰ منتخب کرلیا تھا۔


متعلقہ خبریں