عمران خان کے جلسے میں ناقص انتظامات پر ٹھیکیدار گرفتار


کوہاٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جلسے میں ناقص انتظامات پر ٹھیکیدار کو گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ٹھیکیدار شیخ انوار نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہےکہ پولیس نے شہریار آفریدی کی شکایت پر مجھے 24 گھنٹے سے جنگل خیل تھانے میں رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لائٹنگ سمیت تمام انتظامات مکمل تھے ، طوفان کی وجہ لائٹ کے چند کھمبے گر گئے تھے۔

لوٹوں کیخلاف فیصلہ دینے پر سپریم کورٹ کا شکریہ! عمران خان

ٹھیکیدار نے بتایا کہ شہریار آفریدی کے ذمے 35 لاکھ روپے کی رقم بھی واجب الادا ہے ۔ دوسری جانب معاملے پر کوہاٹ پولیس کا موقف لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان نے کوہاٹ جلسے میں لائٹنگ کے ناقص انتظامات پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے شہریار آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جلسے میں گراونڈ کے آخر میں لائٹنگ نہیں ہے، جس سے وہاں کے لوگ نظر نہیں آ رہے، ناقص انتظامات کی وجہ سے آئندہ کسی اور کو انتظامات کی ذمہ داری دینا۔


متعلقہ خبریں