سپریم کورٹ: پراسیکوشن نظام میں مبینہ مداخلت کا ازخود نوٹس، 5 رکنی بینچ تشکیل

Supreme Court

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے پراسیکوشن نظام میں مبینہ مداخلت اور احتساب قوانین میں تبدیلی کی میڈیا رپورٹس پر از خود نوٹس لے لیا ہے۔

منحرف اراکین کا ووٹ شمار نہیں ہو گا عدالتی رائے، تاحیات نااہلی پر خاموشی

ہم نیوز کے مطابق اس ضمن میں جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ کل ایک بجے سماعت کرے گا۔

جاری کردہ اعلامیے کے تحت حکومتی شخصیات کے خلاف کیسز کی تحقیقات اور پراسیکوشن میں مبینہ مداخلت کی جا رہی ہے، مبینہ مداخلت کیسز کی پراسیکوشن پر اثر انداز ہو سکتی ہے، عدالتوں یا تحقیقاتی ادروں کے پاس موجود شواہد میں ٹیمپرنگ اور ان کے ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے قاتل کو رہا کر دیا

اعلامیے کے مطابق اہم عہدوں پر تعینات افسروں کے تبادلے اور تقرریاں کا بھی خدشہ ہے، احتساب قوانین میں تبدیلی کی میڈیا رپورٹس بھی ہیں، یہ سب باتیں نظام انصاف میں مداخلت کے مترادف ہیں۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے تحت یہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے جس سے نظام انصاف پرعوام کا اعتماد مجروح ہوتا ہے۔

ہمارے کندھے کمزور نہیں، انحراف سے بہتر ہے ارکان استعفیٰ دے دیں، سپریم کورٹ

ہم نیوز کے مطابق جاری کردہ اعلامیے کے تحت چیف جسٹس نے ازخود نوٹس سپریم کورٹ کے ایک معزز جج کے نوٹ پر لیا ہے۔


متعلقہ خبریں