سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اپنی برطرفی چیلنج کردی


سابق گورنرپنجاب عمرسرفرازچیمہ نے اپنی برطرفی کے نوٹیفکیشن کواسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

ڈائری برانچ کے اسسٹنٹ رجسٹرار نے سابق گورنرکی درخواست پراعتراض عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملہ پنجاب کا ہے، اس عدالت کا دائرہ کار نہیں، درخواست میں بنائے 2 فریقین کے خلاف درخواست قابل سماعت نہیں۔

عمرسرفرازچیمہ نے بابراعوان اعوان ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائرکی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ گورنرشپ سے ہٹانا غیر قانونی ہے۔پنجاب میں ایک شخص جو اختیارات استعمال کررہا ہے وہ غیرقانونی ہے۔

وزیراعظم نے اپنے بیٹے کو فائدہ دینے کے لیے غیر قانونی عہدے سے ہٹایا۔ کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن جاری کرانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

برطرفی کا آرڈر کالعدم قرار دیا جائے۔۔آئین کے مطابق گورنر صوبے میں وفاق کا نمائندہ ہے۔۔نوٹیفکیشن بلا اختیار ہے اور ماورائے آئین ہے۔


متعلقہ خبریں