جوہری دھماکوں کے 24 سال مکمل، وزیراعظم کا 10 روزہ تقریبات منانے کا فیصلہ


وزیراعظم شہباز شریف نے جوہری دھماکوں کے 24 سال مکمل ہونے پر 10 روزہ تقریبات منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے قیام پاکستان کے 75 سال مکمل ہونے کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کی طرز پر یوم تکبیر ملک بھر میں قومی جذبے سے منانے کی ہدایت کردی، وفاق، چاروں صوبوں، آزادکشمیراورگلگت بلتستان کی حکومتوں کے ساتھ مل کر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، جن کا آغاز 19 مئی سے ہوگا۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا تھا۔ اب معاشی قوت بنائیں گے، یہ وہ تاریخی دن ہے جب بیرونی طاقتوں کے دبائواور دھمکیوں یو کے باوجود قومی قیادت نے دفاع وطن کو ناقابل تسخیر بنانے کا فیصلہ کیا اور قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

یہ بھی پڑھیں:سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اپنی برطرفی چیلنج کردی

وفاقی، صوبائی اور ضلعی سطح پر یوم تکبیر کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ تعلیمی اداروں، طالب علموں اور نوجوانوں کو خاص طور پر ان تقریبات کا حصہ بنایا جائے گا۔

یہ دن قوم کے بے مثال اتحاد، یکجہتی اور پاکستان کے لئے ایک ہونے کا دن ہے، اس دن کو اسی انداز میں منانے کی ضرورت ہے، میڈیا سے درخواست ہے کہ یوم تکبیر کے لئے خصوصی نشریات، پروگرامز اور تحریروں کے اہتمام سے اس قومی دن کی تقریبات میں اپنا حصہ ڈالیں۔


متعلقہ خبریں