حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائے جانے کا امکان


نئی دہلی: بھارتی میڈیا کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی عدالت کی جانب سے حریت رہنما یاسین ملک کے خلاف متعصبانہ فیصلہ آنے کا امکان ہے۔ بھارتی عدالت نے یاسین ملک کو ٹیرر فنڈنگ کے بے بنیاد کیس میں مجرم قرار دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرین کے دارالحکومت کیف میں3 ماہ بعد امریکی سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا گیا

بھارتی عدالت نے یاسین ملک سے مالیاتی تخمینہ سے متعلق حلف نامہ بھی طلب کر لیا جبکہ بھارتی عدالت میں حریت رہنما یاسین ملک کے خلاف سزا پر دلائل 25 مئی کو ہوں گے۔

بھارتی عدالت کی جانب سے حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت یاسین ملک کو میڈیا کے سامنے پیش کرے۔ یاسین ملک کا بھارتی عدالت میں کسی بھی قسم کا اعترافی بیان نا قابل یقین ہے۔

انہوں نے کہا کہ یاسین ملک نے کسی دہشت کارروائی یا دہشت گردی کے لیے مالی معاونت کا اعتراف نہیں کیا بلکہ انھوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ حق خود ارادیت کی جدوجہد چلا رہا ہوں۔


متعلقہ خبریں