تحقیقاتی کمیٹی کی فرح خان اور احسن جمیل گجر کی طلبی کے نوٹس ارسال کرنے کی درخواست

فرح شہزادی کا غیر معروف ملک وینا تاؤ کا خفیہ پاسپورٹ منظر عام پر آگیا

‏فرح خان اور احسن جمیل گجر کیخلاف  آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔ نیب کی تحقیقاتی کمیٹی نے ڈی جی نیب لاہور کو فرح خان اور احسن جمیل گجر کی طلبی کے نوٹس ارسال کرنے کی درخواست کر دی۔

تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ  فرح خان اور  احسن جمیل گجر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر کہ تحقیقات ضروری ہے۔ فرح خان اور احسن جمیل کے اثاثوں سے متعلق جوابات موصول ہو چکے ہیں۔

یہ پڑھیں:فرح خان کے اثاثوں کی چھان بین میں اہم پیش رفت

تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق موصول دستاویزات سے متعلق دونوں افراد سے سوال و جواب کرنے ہیں۔ڈی جی نیب کی منظوری کے بعد فرح خان اور احسن جمیل گجر کو سوالنامہ بھی بھیجا جائے گا۔

فرح خان کے وکیل اظہر صدیق کا کہنا ہے کہ  تمام اثاثے قانون کے مطابق ہیں۔ منی ٹریل دستیاب ہے، نیب اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہا ہے۔ کوئی ٹیکس چوری نہیں کی اور نہ ہی کسی کرپشن میں ملوث ہیں۔


متعلقہ خبریں