خیبرپختونخوا میں بارشوں کا سسٹم داخل،راولپنڈی اسلام آباد میں بارش اورتیزہوائیں


‎ شدید گرمی کی لہر کے بعد ملک کے بالائی علاقوں میں  تیز ہواوں اور بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

اسلام آباد راولپنڈی اور گرد ونواح میں تیز اور گرد آلود ہواوں کے ساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختو نخوا، کشمیراور بالائی پنجاب میں مختلف مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں بارشوں کا نیاسلسلہ آج سے شروع ہو رہا ہے۔ خیبر پختونخوا میں ‎بارشوں کا سلسلہ منگل تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا ۔

پی ڈی ایم اے نے ‎خیبر پختونخوا میں ‎بارشوں سے متعلق ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا۔ بارشوں اور ہواؤں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کر دی گئیں ۔

بارشوں اور تیز ہواؤں سےگرمی کی شدت میں 4سے 6 سنٹی گریڈ کمی کا امکان  ہے۔ اس دوران پنجاب کے وسطی  اور جنوبی اضلاع میں آندھی اورگرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

 


متعلقہ خبریں